’پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے‘

افنان اللہ: کسی غیر ملکی کو ملکی سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے

اسلام آباد(16 جولائی 2025): مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیےکہ وفاق پر حملےکریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی اہم اتحادی ہے انہیں تمام حکومتی معاملات میں اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، جے یو آئی اور دیگر تمام جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو ہی نقصان ہوگا۔

ن لیگ سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، اب سپریم کورٹ کا نہیں مان رہے، پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیےکہ وفاق پر حملےکریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کے بیٹوں نے احتجاج میں حصہ لیا تو انہیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کروا پائے گا‘

انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے ہر طرح کا احتجاج کرلیا مگر کچھ نہ ملا، اب بھی کرکے دیکھ لیں، مریم نواز کی حکومتی کارکردگی کا اثر کےپی میں بھی آرہا ہے، 50 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔

افنان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے خدشات کو دور کرکے ساتھ لیکر چلیں گے، امید ہے پنجاب میں 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا۔