چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ن لیگ نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔
ڈہرکی ٹرین حادثے پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گھوٹکی میں اتنا بڑا سانحہ ہوا ہے، قومی اسمبلی میں گھوٹکی سانحہ پربات ہونی چاہیے، ن لیگ کاکاغذی عہدیدار کھڑا ہو جاتا ہے یہ کاغذی عہدیدار ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہربندہ اپنی سیاست کیلئےکھڑا ہو جاتا ہے وزیر اور کاغذی عہدیدار اپنی سیاست چمکانے کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان سے بار بار جواب مانگتے ہیں آپ ہمیں بتا رہے ہیں آپ آرڈیننس منظور کرا رہے ہیں اس حکومت میں باربار ریلوے کے حادثات کیوں ہو رہے ہیں، آپ گھوٹکی کےعوام کیلئےدردودکھ محسوس کرتےہو؟
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ڈی ایس ریلوے نے 30 سے زائدخطرات کی نشاندہی کی تھی، نشاندہی میں آج بھی اسی ٹریک پر واقعہ رونما ہوا، وزیراعظم خود کہتے تھےٹرین حادثے کے بعد وزیر استعفیٰ دیتا ہے وزیراعٖظم آج تک اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے۔