الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے حلقے این اے 46 سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 46 سے ن لیگی رہنما عقیل انجم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار عامرمغل کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے چھیالیس، سینتالیس اور اڑتالیس سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن معطل کردیئے تھے۔
این اے سینتالیس اسلام آباد سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا، طارق فضل چوہدری کی این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن شعیب شاہین نے چیلنج کیاتھا۔
این اے اڑتالیس سے راجہ خرم نوازکی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا، راجہ خرم نواز کا نوٹیفکیشن علی بخاری نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
این اے 46 سے انجم عقیل خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل ہوا جسے آزادامیدوار عامر مسعود مغل نے چیلنج کیا تھا۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا تھا کہ عدالت الیکشن کمیشن کودرخواستوں پرسماعت سےنہیں روک رہی، الیکشن کمیشن درخواستیں میرٹ پر سن کر ان کا فیصلہ کردے۔