اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خان صاحب بشریٰ بی بی سے ڈکٹیشن لیتے تھے اور یہ ڈکٹیشن دیتی تھیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ ںے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائری میں لکھا ہے کہ اداروں کو دباؤ ڈالو، سنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی سارے فیصلے وہاں سے کراتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف کو تقسیم اور عثمان بزدار کو لگانے میں پیش پیش تھیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی اور آج عزت سے کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خاندانی ذرائع کی جانب سے ڈائری کی تردید کی گئی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نہ ڈائری لکھتی ہیں نہ ہی یہ ان کی تحریر ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل انتظار احسین پنجوتہ لیگل ٹیم نے زمان پارک سے کسی ڈائری کی گمشدگی کی رپورٹ نہیں کی تو یہ ڈائری کہاں سے آگئی۔
بشریٰ بی بی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جس نے یہ خبر چلائی ہے ان کو نوٹس جاری کرکے قانونی کارروائی کریں گے۔