منڈی بہاؤ الدین میں ن لیگ کے جلسے سے پہلے نوٹوں کی بارش، ویڈیو وائرل

منڈی بہاؤ الدین میں ن لیگ کے جلسے سے پہلے نوٹوں کی بارش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

الیکشن 2024 سے متعلق سیاسی جماعتیں اپنے منشور پیش کرنے کے ساتھ مختلف شہروں میں جلسے بھی کررہی ہیں اور عوام کو اپنے مقاصد سے متعلق آگاہ بھی کیا جارہا ہے۔

تاہم منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے ایک رات  پہلے اسٹیج سے نوٹ نچھاور کیے گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ن لیگ کے جلسے سے پہلے24 جنوری کو جلسہ گاہ میں آتش بازی اور نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں۔

نوٹ نچھاورکرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں لوگوں کونوٹ لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے 25 جنوری کو منڈی بہاؤ الدین میں جلسہ کیا تھا جبکہ کچھ روز قبل لاہور میں حمزہ شہباز کے جلسے میں بھی نوٹ نچھاور کیے گئے تھے۔