وزیراعظم کے دورہ لاہور کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور کا امکان ہے جہاں وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، دورے کے موقع پر وزیراعظم بلدیاتی انتخابات سے متعلق ا جلاس کی صدارت اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے، گورنرپنجاب چوہدری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان دیگر اہم اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے، عمران خان نجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم میواکی جنگل کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اسپشل اکنامک زونز سے متعلق بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔