کراچی : بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی : پولیس نے بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

نبی بخش پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کوگرفتارکیا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان ائیرپورٹ سےنکلنےوالےافرادسےلوٹ مار کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کاتعلق ایرانی بلوچ گروپ سےہےا ور ملزمان کےخلاف شہرکےمختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ،2موٹرسائیکلیں،لوٹی ہوئی رقم اورسامان برآمد کرلی گئی ہے۔