ٹماٹروں کو سیکیورٹی دینے کیلیے پولیس میدان میں آگئی

مضر صحت ٹماٹروں

بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت اتنی بلندی پر پہنچ گئی ہے کہ اب پولیس کو اس کی سیکیورٹی کے لیے میدان عمل میں آنا پڑ گیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ چند ہفتوں سے ٹماٹر کی قیمتیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آسمان کی بلندی کو چھوتی جا رہی ہیں اور یہ قیمتیں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ غریب تو غریب امرا کی قوت خرید سے بھی باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

ایک جانب 500 روپے فی کلو تک پہنچ جانے والا ٹماٹر عوام کی جیبیں خالی کر رہا ہے تو دوسری جانب یہ لال ٹماٹر کاشت کرنے والے کسانوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں اور نوٹوں سے ان کی تجوریاں بھرنے کے بعد درجنوں کاشتکار راتوں رات کروڑ پتی ہو گئے ہیں۔

یہ ٹماٹر اتنا قیمتی ہوا کہ گزشتہ روز تلنگانہ میں ٹرک الٹا تو لوگ اس کو لوٹنے کے لیے آگے بڑھے جس کے باعث پولیس کو ٹماٹروں کے تحفظ کے لیے آگے آنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع آصف آباد میں بیندرا گاؤں کے قریب ٹماٹر سے بھرا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ قیمتی ٹماٹروں کو یوں زمین پر بکھرا دیکھ کر قریب کی آبادی کے رہائشی ان سے اپنی خالی جھولیاں بھرنے آگے بڑھے لیکن اس سے پہلے پولیس ان ٹماٹروں کو لٹنے سے بچانے کے لیے سامنے آ گئی یوں عوام اپنے ارمان دل میں دبا کر گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

’’بیٹی دبئی سے ٹماٹر لیتی آنا‘‘ بھارتی ماں کی فرمائش

رپورٹ کے مطابق پولیس نے 5 گھنٹوں تک ٹماٹروں کو تحفظ فراہم کیا یعنی انہیں لٹنے سے بچایا اور انہیں دوسری گاڑی میں ٹماٹر کیے جانے اور گاڑی روانہ ہونے کے بعد وہاں سے واپس گئے۔