بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر ناراض شوہر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت پولیس کانسٹیبل اجیت کے نام سے ہوئی جس کا کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر بیوی سے جھگڑا ہوا۔ اس نے اے کے 47 سے خود کو گولی ماری۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل اجیت نے فون پر بیوی سے بات کی، بیوی نے اسے بتایا میں نے کروا چوتھ کا برت نہیں رکھا، اجیت یہ سنتے سیخ پا ہوا اور گھر پہنچ کر بیوی سے لڑائی کی۔
کانسٹیبل نے جب گولی چلائی تو پڑوسی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے اور فوراً ارجیت کے گھر پہنچے۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ ہلاک ہو چکا تھا۔
کروا چوتھ ہندوؤں کا تہوار ہے جو سال میں ایک بار منایا جاتا ہے۔ تہوار پر بیویاں اپنے شوہروں کی سلامتی اور لمبی عمر کیلیے پورا دن بھوکی پیاسی رہتی ہیں، پھر چاند کو دیکھ کر شوہروں کی پوجا کرتی ہیں۔ بعدازاں وہ شوہروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتی ہیں۔