پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور: پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کے سینئررہنما مہتاب بھٹی کی رہائشگاہ پر چھاپا مارا تاہم وہ گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئی۔

پی ٹی آئی کے مطابق مہتاب بھٹی پی پی 158 سے امیدوار بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار کارکنان کی رہائی سے متعلق پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

ملتان میں بھی پولیس نے چھاپا مارتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کے صاحبزادے گو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ ضلع بھر میں پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور کئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

مخدوم پور میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے بورےوالا میں شہبازگل کےسابق اسٹاف افسرارسلان بٹ کےگھرپر چھاپا مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے بچ گئی، آخری اطلاعات تک پولیس نے ان کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کررکھا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے میاں چنوں،لودھراں، وہاڑی، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں چھاپے مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔