کراچی: بجلی کی بندش کیخلاف کراچی کے علاقے مدراس چوک پر احتجاج کرنے والے وکلا پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ دومظاہرین وکلا کو تھانے لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سپرہائی وے کے قریب مدراس چوک پر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں علاقہ مکین اور وکلا بھی شریک تھے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
ایس ایچ او سچل دو مظاہرین وکلا کو بھی تھانے لے گئے، وکلا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے احتجاج کرنےوالوں پر بدترین تشدد کیا، ایس ایچ او سچل اور کےالیکٹرک حکام کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج پر وکلا کی بڑی تعداد سچل تھانے کے اندر داخل ہوگئی، پولیس نےتھانے کے دروازے بند کردیے۔
وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس کے لاٹھی چارج سے 3وکیل زخمی ہوئے، 14گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ، ایس ایچ او نے آتے کے ساتھ ہی حملہ کیا اور فائرنگ ک، کے الیکٹرک کے حکام نجیب اور ذیشان کے کہنے پر حملہ ہوا۔