ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کو گمنام شخص کی طرف سے فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی دی گئی ہے ۔
پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے سپر سٹار کو فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے، انکا کہنا تھا کہ فون کرنے والی نے 16فروری کے روز پولیس کے کنٹرول روم سے کال کی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کسی شخص نے انھیں چکمہ دینے کی کو شش کی تاہم وہ مشتبہ شخص کو جلد تلاش کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے، پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کیلئے سرکرداں ہے تاہم تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔
واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ کے ممتاز پہلوان سلطان علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔