پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے رشتے دار کے گھر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو سے لی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر قانون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کے رشتے دار کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جس کی ویڈیو سے لی گئی تصویر کو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دیا اور طنزیہ لکھا کہ پولیس کے لیے اگلی تردیدی ٹویٹ کا مواد حاضر ہے۔
بابر اعوان نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ میرے فیملی ممبر جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے گھر آنے والوں کے چہرے اور گاڑی نمبر سی سی ٹی وی نے بےنقاب کر دیے۔
اسلام آباد پولیس کے لئے اگلی تردیدی ٹویٹ کا مواد حاضر ہے۔ اِس دفعہ میرے فیملی ممبر (جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں) کے گھر آنے والوں کے چہرے اور گاڑی نمبر بھی سی سی ٹی وی نے بے نقاب کردیئے۔ آئی جی تحقیق کریں ورنہ قانونی کاروائی کا سامنا کرنے کی تیاری۔ pic.twitter.com/wmiGGTlFJ4
— Babar Awan (@BabarAwanPK) August 6, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی جی تحقیق کریں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کی تیاری کریں۔