لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے لیے دی گئی پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
عمران خان کی رہائشگاہ پرسنل سیکیورٹی کی جانب سے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے، عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی لوگوں کو خود چیک کرے گی۔
زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کارکنان بڑی تعداد موجود ہے۔
یاد رہے گذشتہ دو روز تک زمان پارک میدان جنگ بنارہا، عمران خان کے گھر سے پولیس پرپٹرول بم سے حملے کئے گئے ، جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔
ڈھاٹے باندھے کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ اور غلیلیوں کااستعمال کیا، جس کے جواب میں کارکنوں کومنتشر کرنےکیلیے شیلنگ، پانی کی توپ بھی چلائی گئیں۔
ایک اہلکار نے براہ راست فائر کھول دیے، زمان پارک کےدروازے پربھی گولیاں لگیں۔