پنڈی بھٹیاں: پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی

پنڈی بھٹیاں: تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں تھانہ صدر پولیس نے موٹروے انٹر چینج پر اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی، اسلحہ پشاور سے فیصل آباد اسمگل  کیا جارہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے میں 27000  گولیاں 108 میگزین، 223 اور 12 بور کی گولیاں شامل ہیں، برآمد اسلحے میں 150 کے قریب ہتھیار شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پستول 30 بور، 223 دیگر ہتھیار بھی شامل ہے، اسلحہ کی بڑی کھیپ  17 سالہ ریحان سے برآمد ہوا، ریحان موٹروے بند ہونے  پر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے نیچے اترا جہاں پولیس نے تلاشی لی، ملزم ریحان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔