کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے ضلع کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گودام چورنگی پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار مددگار15میں تعینات تھا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال پہنچنےسےپہلےپولیس اہلکارکی موت ہوچکی تھی، جاں بحق اہلکار کی شناخت عارف خان کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس اہلکار کے قتل پر آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی سے پولیس ایکشن سے متعلق تفصیلات فی الفور طلب کر لی ہیں۔