لاہور : ملک کی ممتاز شخصیات نے پولیو کے خاتمے کو دینی اور دنیاوی فرض قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان صرف حکومت نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکڑ انضمام الحق، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیاسی شخصیات،دانشوروں نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ پولیو سے آگاہی کیلئے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور پریس کلب اور ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کے باہمی اشتراک سے پولیو فری پاکستان کے عنوان سے منقعدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پولیو سے محفوظ پاکستان صرف حکومت نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔
تقریب سے خطاب میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے اظہار خیال کیا۔
اس کے علاوہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی چیئرمین صوبائی علماء بورڈ پنجاب، شائستہ پرویز ملک رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ نون، کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ، ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید ، سنئیر پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک ، فلم اسٹار ریشم ، برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد ، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد حسین بٹ نعیم حنیف اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔