ممبئی: اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ماضی قریب میں پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل کی سروائیکل کینسر کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس پر ان کے مداح اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔
اس کے اگلے دن انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں۔ انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔
View this post on Instagram
اب موت کا ڈرامہ رچانے کے بعد پونم پانڈے کو پہلی بار منظرِ عام پر دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ پیلے رنگ کے شلوار قمیض میں نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ تو مر گئی تھی نا۔ اس کا تو بھوت کمیرے میں آگیا ہے۔‘ دوسرے نے لکھا کہ ’اب سچ میں اس کو دیکھ کر ایسا لگا کہ یہ بھوت ہے۔‘
ایک نے لکھا کہ ’مرنے کی جھوٹی خبر پھیلا کر بھی یہ مشہور نہ ہو سکی‘۔