پونم پانڈے کی موت کی جھوٹی خبر پر شوہر کا حیران کُن بیان

پونم پانڈے کی موت کی جھوٹی خبر پر شوہر کا حیران کُن بیان

ممبئی: کینسر کے مرض سے آگاہی کیلیے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم بمبئی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں خوش ہوں کہ اُس نے ایسا کیا اور وہ زندہ بھی ہے، جب میں نے اہلیہ کے انتقال کی خبر سنی تو تب میرے دل نے کچھ محسوص نہیں کیا کیونکہ مجھے یقین تھا ایسا نہیں ہو سکتا۔

سیم بمبئی نے کہا کہ مجھے کچھ محسوس کیوں نہیں ہوا اس کی وجہ ایک دوسرے سے جڑے رہنا ہے، میں پونم کے بارے میں ہر روز سوچتا ہوں اور اُس کیلیے روزانہ خصوصی دعائیں کرتا ہوں، کچھ بُرا ہوگا تو مجھے پتا چل جائے گا۔

دو روز قبل پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل کی سروائیکل کینسر کے باعث موت واقع ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس پر ان کے مداح اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ زندہ ہیں۔ انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

موت کی جھوٹی خبر پھیلا کر لوگوں کے جذبات کو ٹھینس پہنچانے پر پونم پانڈے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے پونم پانڈے کے طریقہ کار سخت تنقید کر رہے ہیں۔