اسلام آباد: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی سہ ماہی کے جائزہ مذکرات مکمل ہوگئے، پہلی سہ ماہی کے دوران اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
Positive for Pakistan! IMF Mission concludes successfully. IMF confirms that Pakistan met all First Quarter Performance Criteria by good margins and economy continuing to get better. Thank you PM and the entire team!
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) November 8, 2019
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پاکستان کا بیرونی اور مالیاتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے، پاکستان میں مہنگائی شرح کم ہونے کا قوی امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا تھا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات بہتر کیے ہیں، اس کے علاوہ توانائی اصلاحات میں بھی بہتری آئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ترقی بجٹ کی ترجیحات متعین کی گئی ہیں، تاہم پاکستان کو اندرونی و بیرونی معاشی چیلنجزتاحال درپیش ہیں۔ جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔