پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق مثبت خبر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان اور نواف بن سعید کے درمیان ہونے والی خوشگوار ملاقات میں دونوں ممالک سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اہم معاملات پر بھی گفتگو کی۔

اس بیٹھک میں سعودی عرب اور پاکستان میں کورونا صورت حال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ سعودی سفیر اور فیصل سلطان نے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی روشنی ڈالی۔

خیال رہے کہ نواف بن سعید ملک میں اہم سرکاری عہدیداران سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔