کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کا موقف بھی سامنے آگیا، ادارے نے شہریوں کو برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں
ترجمان نے کہا کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیرمحفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ غیرقانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں
شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔
بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں… pic.twitter.com/ubmEZmBkJP
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) February 3, 2024
نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے۔ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔