کراچی والے ہوشیار! دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن

ٹھٹھہ : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو عارضی طور پرپانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ، جس سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔

:پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 3 پمپ بند ہوگئے اور کراچی کویومیہ ایک کروڑ 80لاکھ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے میں 24 سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں، متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سے کراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔