اسلام آباد : پاورڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی تیاریوں پرکل اجلاس طلب کرلیا ، جس میں بجلی کمپنیز میں نجی شعبےکی شمولیت کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کے اقدامات جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاورڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کارکمپنیز کی تیاریوں پر کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں میں نجی شعبےکی شمولیت کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا،تمام ڈسکوز کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کرنےکی دعوت دیدی گئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں اور ڈسکوز کے سی ای اوز سے بجلی کمپنیوں سے متعلق مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 9 ڈسکوز کی نجکاری کرنے کی منظوری دے رکھی ہے، پہلے مرحلے میں فیسکو، آئیسکو اور گیپگو کی نجکاری کرنے کا پلان ہے۔