کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بونداباندی ہوئی ہے جس کے بعد شہرکے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق ہائی ٹینشن لائن میں خرابی کے سبب شہرکے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں جس کے سبب کراچی کا بڑا حصہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگیا ہے۔
The current power disruption is caused by EHT tripping, normalisation already underway. pic.twitter.com/mD8YZfw0m9
— KE (@KElectricPk) March 11, 2016
کے الیکٹرک کے مطابق نقص کو دور کرنے کے لئے ہائی ٹینشن لائن پرکام جاری ہے اورجلد ہی اس خرابی کو دورکردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں کے الیکٹرک انتظامیہ نے گزشتہ رات ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق آج صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک شہر کے کچھ علاقوں میں مرمت وبحالی کاکیا جائے گا جس کے سبب لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Maintenance Shutdown – 11th Mar:
Clifton, N.Nazimabad, Johar, F.B Area, North Karachi, Garden, Korangi & Defence. pic.twitter.com/xMrKbRCfjs— KE (@KElectricPk) March 10, 2016
کے الیکٹرک کے مطابق کلفٹن، نارتھ ناظم آباد، گلستانِ جوہر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، گارڈن، کورنگی اور ڈیفنس میں میں بحالی کا کام انجام دیا جائے گا۔