پیرس خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خوفناک دھماکے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا دارالحکومت کے سینٹرل 5 آراؤنڈیسمنٹ میں پلیس الفونس لاویران کے قریب شام 5 بجے کے قریب ہوا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں سڑک پر ایک تباہ شدہ عمارت سے آگ اور سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ تباہ شدہ عمارت کے سامنے سڑک پر ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

پیرس پولیس نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا کہ پیرس کے آرونڈیسمنٹ میں روئے سینٹ جیکس میں جارڈین ڈو لکسمبرگ اور سوربون یونیورسٹی کے قریب آگ لگی ہوئی ہے۔