اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے بعد ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں دوتہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔
پیپلزپارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 26 اور ن لیگی سینیٹرز کی تعداد 20 ہو گئی۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 16 ہو گئی جب کہ اسے 6 آزاد سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔
سینیٹ میں جےیوآئی ف کے سینیٹرز کی تعداد 7 ہو گئی۔ باپ4، ایم کیوایم اور اےاین پی کے 3،3سینیٹرز ہیں۔ ق لیگ، سنی اتحادکونسل، ایم ڈبلیوایم اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی تمام 11 نشستوں کے نتائج سامے آگئے، حکومت کے 6 اور اپوزیشن کے 5 سینیٹر منتخب ہوئے۔
کے پی اسمبلی میں 7 جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے 4 اور اپوزیشن کے تین سینیٹرز کامیاب ہوئے ہیں۔
مراد سعید جنرل نشست پر 26 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، نور الحق قادری جنرل نشست پر منتخب ہوگئے۔
فیصل جاوید نے 22، مرزا محمد آفریدی نے 21 اور نور الحق قادری نے بھی 21 ووٹ لیے۔
خیبرپختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی، دلاور خان کامیاب ہوئے، اعظم سواتی نے 89 اور جے یو آئی کے دلاور خان نے 54 ووٹ حاصل کیے۔
اپوزیشن کے مولانا عطا الحق 18، طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔
کے پی سے خواتین کی نشست پر حکومتی امیدوار روبینہ ناز 89 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، خواتین کی دوسری نشست پر پی پی کی روبینہ خالد 52 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئیں۔