اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں انورسیف اللہ اورعثمان سیف اللہ کی جہانگیرترین سے ملاقات پر برہمی کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کو شوکاز جاری کئے جانے کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے سینئر پارٹی رہنماؤں کی جہانگیرترین سے ملاقات پر برہم ہوتے ہوئے انور سیف اللہ اور عثمان سیف اللہ کیخلاف کارروائی پر غور شروع کردیا۔
پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ انور سیف اللہ اورعثمان سیف اللہ کو شوکاز جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ انور سیف اللہ کی پرویز خٹک سےبھی ملاقات کی اطلاعات ہیں، انور سیف اللہ کی پرویز خٹک سےملاقات کی تفصیلات لی جا رہی ہیں، پی پی رہنماؤں نے اجازت کے بغیر پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی۔
انور سیف اللہ اورعثمان سیف اللہ نے چند روز قبل جہانگیر ترین سےملاقات کی تھی ، انور سیف اللہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ہیں جبکہ عثمان سیف اللہ پیپلزپارٹی کےٹکٹ پر سینیٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔