پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کا کوئی علم نہیں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ پرووٹ دینے یانہ دینے کا فیصلہ ہو گا۔
پریس کانفرنس میں خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ میں کیا آرہا ہے آئی ایم ایف سے کیا مذاکرات ہوئے، چین نے کوئی یقین دہانی کرائی یا نہیں ،اس کا علم نہیں اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا تھا مگرہم تو اتحادی ہیں حکومت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمانی جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی چاہتی ہے پارلیمنٹ کو چلنا چاہیے پیپلزپارٹی نے حکومت ن لیگ کو دی ہے پی پی اپنے اصولوں کی سیاست کرے گی بیک ڈور رابطوں والی سیاست نہیں کرتے ہم جو کریں گے عوام کے سامنے کریں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ علم نہیں کہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا یا انہوں نے بنایا ہمیں اپنے منشور کو بھی دیکھنا پڑے گا عوام کو جواب دینا ہے ابھی دیکھنا ہوگا بجٹ میں عوام کو کیا دینے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بجٹ کے بارے میں ڈارک پوزیشن میں ہے حکومت کی ناکامیاں ہمارے گلے میں پڑیں گی حکومت کو پیپلز پارٹی کی قیادت سےمشاورت کرنی چاہیے پیپلز پارٹی پہلے بھی اقتدار میں رہی آئندہ بھی عوامی طاقت سے آئیں گے۔