پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما پر جرمانہ عائد

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد ‏کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 133ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے راجا ‏پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر راجا پرویزاشرف پر 49 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ ‏

ڈی آراونے راجہ پرویز اشرف کو پی پی امیدوارکی انتخابی مہم چلانےپرطلب کیا تھا تاہم راجہ پرویز اشرف ‏وضاحت کیلئے ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوئے جس پرجرمانہ کیاگیا۔

دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے ن لیگ کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کو عدم حاضری پر جرمانہ عائد کر ‏دیا۔ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی میں جائیداد کا تنازعہ کے ‏مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر کے بھائی سجاد اعوان کے وکیل سینیٹر اعظم نذیر تارڑعدالت میں پیش نہیں ہوئے ‏جس پر سپریم کورٹ نے ان پر10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔