’پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کے سامنے جھکا نہیں سکتے‘

جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کےآگےجھکیں گےنہیں۔

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر سابق صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کرےگی پختہ یقین ہےسیاسی جنت عوام کےقدموں میں ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے پی پی کی جمہوری جدوجہد نے طاقتورآمروں کےبت پاش پاش کیے بےنظیرنےاقتدارپرقابض سفاک ٹولےسےخالی ہاتھ مزاحمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے3آمروں کوشکست دےکرجمہوریت کوفتحیاب کیا پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کے آگے جھکیں گےنہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یومِ تاسیس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات کا جراَت و بھادری سے مقابلہ کیا اور آزمائش و کٹھن حالات کے دوران ملک و قوم کو قیادت فراہم کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، آئین و پارلیمان کی بالادستی کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہمارا مشن اور مساوات اور عوام کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے۔