کراچی : جامعہ بنوری کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت تاریخ کی بد ترین حکومت ہے۔
مفتی نعیم نے سندھ حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں میئر کراچی کا حال چپڑاسی سے بدتر کر رکھا ہے اور انہیں کسی بھی قسم کے اختیارات نہیں دیے گئے ہیں جس کے باعث شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ منتخب میئر کو اختیارات نہیں دیے جا رہے ہیں تو ایسی صورت حال میں شہریوں کے مسائل کیسے حل کر پائیں گے اور کس طرح شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
#KamalKaSathDo مدارس کو سب پہلے کمپیوٹر مصطفی کمال نے دییے @KamalPSP pic.twitter.com/Tbmyo2UB5J
— Pak Sarzameen Party (@PSPPakistan) April 16, 2017
مفتی نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی لائنیں تک موجود نہپیں ہیں اور ہر جگہ گٹر ابل رہے ہیں ، گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے کیوں کہ سندھ حکومت کو صرف کرپشن میں دلچسپی ہے۔
واضح رہے مفتی نعیم نے آج پریس کلب میں پاک سرزمین پارٹی کے احتجاجی کیمپ میں مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی اور اہالیان کراچی کے حقوق کے لیے ان کی احتجاجی مہم کی تعریف کی اور کامیابی کے لیے دعا کرائی۔