الیکشن کمیشن کے باہر جماعت اسلامی کے میئرکراچی انتخاب کے خلاف احتجاج پر پیپلزپارٹی کا ردعمل آگیا۔
مشیربرائےکشمیر گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے ردعمل میں کہا کہ جماعت اسلامی کو واضح طور سب جواب دے چکے ہیں کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نےاکثریت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دباؤکےذریعےکچھ کرنا چاہتی ہے تو ایسا ممکن نہیں اتنےدن ہو گئےجماعت اسلامی اغوا ہونے والے 2 ،3 بندے ہی سامنے لاتی، خواب دیکھنے پرپابندی نہیں احتجاج کرنا جماعت اسلامی کا حق ہے ہم جماعت اسلامی کے مخالف نہیں بلکہ مل کر آگے چلنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ بیٹھےاپنا موقف دے تنازعہ سے ہٹ پر فیصلے ہو جائیں عدالتوں کےفیصلے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میئر کراچی کے الیکشن میں دنیا حیران ہوئی کہ کیسے 9 لاکھ ووٹوں والے ہار گئے اور 3 لاکھ والے جیت گئے، 156 ممبران والے جیت گئے اور 193 ممبران والے ہار گئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہزادے [بلاول بھٹو زرداری] نے کہا ہے کہ جیسے کراچی کا الیکشن جیتا ایسے جنرل الیکشن بھی جیتیں گے، ان کی نظریں ان اداروں پر ہیں جس سے ہر ماہ اربوں وصول کریں گے، پیپلز پارٹی کا مقصد پہلے آج اور کل بھی کرپشن ہے۔