حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حنا رضوی کے ساتھ انکے شوہر عمار خان کے سامنے پرینک ہوا جس پر ان کا ردعمل حیران کن تھا۔
معروف یوٹیوب چینل ’ڈمب ٹی وی‘ کے اداکاروں نے حنا رضوی کے ساتھ ایک ریستوران میں پرینک کیا جس پر کافی غصے میں آگئیں جبکہ اس دوران شورعمار احمد ان کے ساتھ موجود تھے تاہم ہو پرینکسٹرز کے ساتھ ملے ہوئے تھے اور انھیں اس صورتحال کا پہلے سے پتا تھا۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی ایک ریسٹورانٹ میں گئے جہاں ایک ویٹر عمار سے کہتا ہے کہ بھائی آج اس ٹائم کیسے آنا ہوا؟ آپ روز آتے ہیں اور ہمارے پرانے گاہک ہیں۔
بعد ازاں عمار احمد اسے مینیو کارڈ لانے کا کہتے ہیں ، حنا اپنے شوہر سے پوچھتی آپ پہلے بھی یہاں آچکے ہیں؟ عمار اس بات پر انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
حنا شک کی بنیاد پر اپنے شوہر عمار سے بحث کرنے لگتی ہیں جبکہ وہ شکل سے کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ وہ غصے میں کہتی ہیں کہ’مجھے یہاں کھانا ہی نہیں کھانا ہے‘
پرینک کے حصے کے طور پر مینیجر بھی آکر جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے عمار احمد کو ویلکم بیک کہتا ہے جبکہ عمار کہتے ہیں کہ میں تو یہاں پہلی مرتبہ آیا ہوں۔
ویڈیو میں حنا کو غصے سے چیختے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، تاہم شوہر عمار پھر انھیں پرینک کے بارے میں سب کچھ سچ بتادیتے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین اسے اسکرپٹڈ پرینک قرار دے رہے ہیں اور اس ویڈیو کو زیادہ پسند نہیں کررہے بلکہ کئی لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
خیالہ رہے کہ اسی سال 20 اپریل کو پاکستانی اداکارہ حنا رضوی اور ڈیجیٹل ویڈیو کیریٹر عمار احمد خان نے شادی کی تھی اور دنوں کی شادی میڈیا میں کافی سرخیوں میں تھی۔