اسرائیلی فوج کے ساتھ قابض آبادکار بھی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے لگے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مغربی کنارے پر جنونی اسرائیلی نے چاقو سے حملہ کرکے حاملہ فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔
جنونی اسرائیلی نے بچوں کے سامنے خاتون سے پے درپے وار کیے، فلسطینی خاتون بچوں کو اسکول چھوڑنے آئی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل حماس جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع ہوگئی ہے، حماس اور اسرائیل آج مزید قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، حماس نے آج رہا کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے نتائج برآمد ہورہے ہیں اور اسے جاری رہنا چاہیے۔
بلنکن نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کے لیے امداد کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے، امید کرتے ہیں کہ یہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب قطرکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوبارہ شمالی غزہ کو وار زون قرار دیتے ہوئے، فلسطینیوں کو وہاں جانے سے روک دیا ہے۔