ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچوں کو سُلانے کیلیے روزانہ ’کوئی مل گیا‘ فلم کا گانا لگاتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میرے بچوں کو ’کوئی مل گیا‘ کا ٹائٹل ٹریک سنے بغیر نیند نہیں آتی، میں روزانہ یہ گانا لگاتی ہوں۔
انٹرویو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی اداکار ہریتک روشن سے ناراضگی ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کا پہلا دن تھا اور ہریتک روشن سیٹ پر نہیں پہنچے تھے۔
متعلقہ: ’پریتی زنٹا کی وجہ سے طلاق ہوئی، وہ معافی کے لائق نہیں‘
’اچانک سے کسی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا، جب میں پیچھے مڑی تو وہ ہریتک روشن تھے جو بالکل پہچان میں نہیں آ رہے تھے۔ تب مجھے پتا چلا کہ وہ تو سیٹ پر ہی تھے لیکن میں شناخت نہ کر سکی۔‘
خیال رہے کہ ’کوئی مل گیا‘ کے علاوہ دونوں فنکاروں نے فلم ’مشن کشمیر‘ اور ’لکشیا‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔
’کوئی مل گیا‘ سائنس فکشن فلم ہے جو سال 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اسے نہ صرف بڑوں جبکہ بچوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔ فلم کو راکیش روشن نے پروڈیوس کیا تھا جو ہریتک روشن کے والد ہیں۔
کوئی مل گیا‘ میں ہریتک روشن اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ فلم میں ریکھا، پریم چوپڑا اور جانی لیور بھی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے۔
متعلقہ: پریتی زنٹا نے 120 پراٹھے کیوں بنائے؟ اداکارہ نے دلچسپ وجہ بتا دی
سائنس فکشن فلم میں ہریتک روشن کو ذہنی طور پر کمزور دکھایا گیا۔ اداکار کی دوستی ایک ایلیئن (Alien) سے ہوتی ہے جو انہیں حیران کن صلاحیتوں سے نوازتا ہے۔
پریتی زنٹا کا مذکورہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فلم کی ریلیز کو 20 سال مکمل ہوئے ہیں۔ فلمسازوں نے 20 سالہ جشن منانے کیلیے اسے دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔
پروڈیوس راکیش روشن نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سنیما کمپنیاں ’کوئی مل گیا‘ کی 20ویں سالگرہ منانے کیلیے مجھ سے رابطہ کیا اور فیصلہ ہوا ہے کہ اسے 4 اگست کو دوبارہ نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔