پیپلزپارٹی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی مخالف، ذرائع

پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی میں 3اہم عہدے واپس لے لئے گئے

کراچی : پیپلز پارٹی نے قبل از وقت اسمبلیوں کی تحلیل کی تجویز کی مخالفت کردی، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمہوریت کیلئے یہ اقدام خوش آئند نہیں۔

اس حوالے سے پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کی مقررہ مدت مکمل کرنے کی خواہش مند ہے، تاہم اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل خوش آئند اقدام نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل جمہوریت پسندوں کیلئے منفی پیغام ہوگا، موجودہ اسمبلی مقررہ مدت مکمل کرنے والی مسلسل تیسری اسمبلی ہوگی۔

یاد رہے کہ 2008کی پی پی،2013کی ن لیگی حکومت نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کی تھیں، موجودہ قومی اسمبلی کے ارکان نے13 اگست2018 کو حلف لیا تھا۔

پی پی ذرائع کے مطابق اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل سے الیکشن 90روز میں ہوں گے، قبل از وقت تحلیل سے اضافی30 دن ملنے کے علاوہ کوئی اور فائدہ نہیں۔

پیپلزپارٹی اسمبلی تحلیل پر دیگر اتحادیوں کو منانے کیلئے کوشش کرے گی، پیپلزپارٹی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی تجویز سے تاحال متفق نہیں ہے۔