یوم مئی مزدور عزت اور بنیادی حقوق کے فراہمی کے وعہد کی تجدید کا دن ہے، صدرعارف علوی

اسلام آباد : صدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم مئی مزدورعزت اوربنیادی حقوق کےفراہمی کےوعہدکی تجدیدکادن ہےجبکہ دیگر رہنما بھی محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، صدرعارف علوی نے یوم مزدورپرپیغام میں کہا یوم مئی مزدورعزت اوربنیادی حقوق کےفراہمی کےوعہدکی تجدیدکادن ہے، ملازم اورآجرترقی میں حصےدارہیں ، ملازم اورآجرکاتعلق صنعتی اور اقتصادی ترقی میں بہت اہم ہے، آئیے آج کےدن پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لیے عہد کریں۔

"مزدور کااحساس پروگرام” سماجی تحفظ میں اہم سنگ میل ہوگا، فردوس عاشق اعوان


معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کامزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا خون پسینے سے دنیا آبادکرنے والوں خراج تحسین پیش کرتےہیں، تعمیر اور ملکی ترقی میں مزدوروں کو اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا محنت کی عظمت کوپروان چڑھانے والی اصلاحات لائیں گے، مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، وزیراعظم مزدوروں کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں، "مزدور کااحساس پروگرام” سماجی تحفظ میں اہم سنگ میل ہوگا۔

نئے پاکستان میں محنت کش کواس کےحقوق ملیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محنت کشوں کے حقوق کے دن پر پیغام میں کہا 1886کوشکاگومیں محنت کشوں نےحقوق کیلئےقربانیاں دیں، دین اسلام محنت کش کی عظمت،فلاح وبہبودکادرس دیتاہے، نئے پاکستان میں محنت کش کواس کےحقوق ملیں گے۔

مزدور کے وسائل میں اضافہ اوران کو مراعات دوں گا، شیخ رشید


یوم مئی پر ریلوے وزیر شیخ رشید نے خصوصی پیغام میں کہا ریلوے کے تمام مزدوروں اور ورکروں کوسلام پیش کرتا ہوں، مزدور کی محنت اورلگن سے ہی ریل کا پہیہ چل رہا ہے، مزدوروں کوخراج تحسین جنہوں نے30نئی ٹرینیں چلانےمیں مددکی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کے مزدور کے وسائل میں اضافہ اوران کو مراعات دوں گا، گینگ مین اور کی مین کو سلام جو سخت موسم میں کھلے آسمان تلے کام کرتے ہیں۔

ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،چیئرمین سینیٹ


چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  نے  محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، مزدور وں کامعیار بہترہونےکےلیےلائحہ عمل کی ضرورت ہے۔

موجودہ حکمرانوں نےمہنگائی آسمان پرپہنچاکرغریب سےروٹی چھین لی، بلاول


پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم مزدور پر اپنے بیان میں کہا حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینےوالےمحنت کشوں کوسلام، محنت کش طبقات آج بھی اپنے جائز حقوق سےمحروم ہیں، آج کل مزدوروں کےحقوق پرنقب زنی عروج پرہے، نیازی حکومت مزدوروں کےمفادات کامتضادبن چکی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں نےمہنگائی آسمان پرپہنچاکرغریب سےروٹی چھین لی، موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیاں معیشت کودفن کرنے کے در پے ہیں ، ایسےمشکل حالات میں فقط پیپلزپارٹی ملک کوسنبھال سکتی ہے، بہتری کی گنجائش ہے،محنت کشوں کےمسائل حل کرنےکی ضرورت ہے۔