صدرآصف زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہیں، مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی کا بیان آگیا

آصف زرداری ایوان صدر چھوڑیں گے تو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھیں گے: ناصر شاہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق افواہوں پر بیان سامنے آگیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، پیپلزپارٹی اور صدر زرداری نے ثابت کیا کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے آصف علی زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔

ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنھوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دیے، صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کی بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی۔

مرکزی ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر آصف علی زرداری ہی تھے جنھوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

انھوں نے کہا کہ حقوق بلوچستان ہو یا سوات میں امن کا قیام صدر زرداری کی بدولت ہی ممکن ہوا، آصف زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہونگے جو اپنی 2 صدارتی مدتیں مکمل کرینگے۔

https://urdu.arynews.tv/president-asif-zardari-pm-shehbaz-importants-meeting/