اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت عارف علوی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 ستمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھجوا دی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 13 ستمبر کو بلانے کے لئے بھی سمری ارسال کی گئی ہے۔
یاد رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست بروز جمعہ کو ہونا تھا تاہم اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر موخر کر دیا گیا تھا جبکہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس جو 2 ستمبر کو شام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا گیا تھا ، اسے بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
صدر نے دونوں اجلاسوں کی منسوخی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 54کی شق 1 کے تقویص اختیارات کے تحت کیا تھا۔
مزید پڑھیں : پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا طلب شدہ اجلاس ملتوی
خیال رہے گزشتہ جمعہ وزیراعظم پاکستان کی اپیل پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تھا ، بارہ بجتے ہی سائرن بجے ، قومی ترانے کے بعد کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا گیا، ٹریفک رک گئیں جبکہ فضائی حدود بھی بند رہی۔