وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات طویل عرصے سے اہم مطالبہ رہا ہے، یہ مطالبہ عالمی ماہرین اور رہنما مختلف فورمز پر کرتے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ دورہ فرانس میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی77 پلس چائنا گروپنگ میں اہم اسٹیک ہولڈر اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملک کے طور پر پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات طویل عرصے سے اہم مطالبہ رہا ہے، یہ مطالبہ عالمی ماہرین اور رہنما مختلف فورمز پر کرتے رہے ہیں۔
The reform of international financial architecture has long been a key demand relentlessly made at different forums by public policy scholars, policy practitioners & world leaders especially from the Global South. The grave nature of challenges such as climate change, natural…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 21, 2023
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، قرضوں کی بڑھتی سطح سمیت دیگر چیلنجز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، عالمی مالیاتی نظام کو نمائندہ اور مساوی بنانے کیلئے اس پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ فرانس میں نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ دنیا کیلئے ایک منفرد موقع کی نمائندگی کرتا ہے، پلیٹ فارم پربین الاقوامی مالیاتی نظام کی جامع اصلاحات کیلئے درکار وسیع اصولوں، اقدامات پر متفق ہونا چاہیے۔