وزیراعظم شہبازشریف کا آج قوم سے ہونے والا خطاب مؤخر ہو گیا۔
وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آج قوم سےخطاب کا امکان تھا جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دیا گیا۔
امکان یہی ہے کہ وزیراعظم کل قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعطم اپنے خطاب میں حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کریں گے۔
اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں اوران کے مددگاروں کا سدباب کر کے چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔