وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے عوام کیلیے بڑا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کےعوام کو قومی صحت کارڈ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

آزادکشمیر کے10 اضلاع میں100فیصد شہریوں کو صحت کارڈز دیئےجائیں گے۔12 لاکھ فیملیز کیلئےکل سےصحت کارڈز بننا شروع ہو جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے لیے وزیراعظم عمران خان صحت کارڈز کی فراہمی کا باضابطہ اعلان کل کریں گے اور قومی صحت سے متعلق تقریب کل شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر، وزیرصحت اورمتعلقہ حکام شریک ہوں گے جب کہ وفاقی وزراعلی امین گنڈا پور، اسدعمر، حفیظ شیخ بھی شریک ہوں گے۔

قومی صحت کارڈ پر پاکستان کے پینل کے350اسپتال میں مفت علاج ہوگا۔ آزادکشمیرکے11اسپتالوں کوبھی پینل میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جس میں کے تحت مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، باغ، ہٹیاں بالا، نیلم، بھمبھر، حویلی، سدھنوتی اور پونچھ میں قومی صحت کارڈ پر علاج ہوگا۔

اسی کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کو اپ گریڈکیا جائےگا، آزاد کشمیر کے آرمی اسپتالوں میں بھی ہیلتھ کارڈپرعلاج کی سہولت ہو گی۔

ایک کارڈ پرہر خاندان کےکم ازکم 6 افراد علاج کی سہولت لےسکیں گے۔ صحت کارڈکےتحت ہارٹ سرجری سمیت تمام آپریشنزبھی مفت ہوں گے۔ قومی صحت کارڈپرصرف داخل ہونےوالےمریض مستفید ہو سکیں گے۔