وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی غیرفعال ہوگئی، حکومتی اتحاد میں شامل اےاین پی کا رکن مستعفیٰ ہو گیا۔
سینیٹر ارباب عمر فاروق نے وزیراعظم فلڈریلیف کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ سینیٹر ارباب عمر فاروق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو ارسال کردیا ہے۔
ارباب عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کمیٹی سیلاب پرریلیف اور نقصانات کے تخمینہ کیلئےقائم کی گئی تھی افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب ہپراجلاس طلب نہیں کیاجاسکا۔
سینیٹر ارباب عمر فاروق نے گزشتہ روز ریکوڈک قانون سازی کی بھی مخالفت کی تھی۔
وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کو مزید تیز اور منظم کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جو تمام صوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی۔
وفاقی وزرا اور اتحادی رہنماؤں کی سربراہی میں صاف پانی، خیموں، ادویات، اور راشن پر علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔