لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے آغاز پر وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اورانہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے معیشت کی بحالی، عوام کی ریلیف کی کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا، چوہدری شجاعت نے ملک ،عوام کو مسائل سےنکالنےکیلئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کوسراہا۔
یہ بھی پڑھیں: "سب کچھ ٹھیک تھا پھر پتہ نہیں جنرل(ر) باجوہ کو کیا ہوا؟”
ملاقات میں دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام ،قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے، ساتھ ہی انہوں نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو مزید بہتراورمضبوط بنانے پراتفاق کیا۔