وزیراعظم کی پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ رمضان اللہ کریم کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی مہینہ ہے امت مسلمہ اور پاکستان کی بہتری کیلئےخصوصی دعائیں کریں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اللہ سے دعا ہے پاکستان کو معاشی مشکلات، غربت اور مہنگائی سےنجات عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب، یواےای سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو گیا ہے اور مساجد میں نمازتراویح ادا کی جارہی ہے۔