(17 جولائی 2025): بھارتی ریاست بہار میں مسلح افراد نے نجی اسپتال میں گھس کر بستر پر پڑے مریض کو گولیوں سے بھون دیا جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق ضمانت پر رہا قیدی مریض کو شہر پٹنہ کے نجی اسپتال کے اندر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ مقتول کی شناخت چندن مشرا کے نام سے ہوئی جو خطرناک ریکارڈ یافتہ ملزم تھا۔
واقعہ شاستری نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں اُس وقت پیش آیا جب قیدی مریض چندن مشرا اسپتال میں اپنے کمرے میں موجود تھے۔ حملہ آور نے کمرہ نمبر 209 میں گھس کر مقتول کو گولیاں ماریں۔
बिहार का ‘गुNDA राज’
पिछले 17 दिन में 46 मर्डर हुए हैं। अब राजधानी पटना के पारस हॉस्पिटल में बदमाश हथियार लेकर घुसे और गोलियां चलाकर मर्डर कर दिया।
ये वीडियो देखिए और समझिए बिहार में अपराधी कितने बेखौफ हैं pic.twitter.com/U83ms7hSW6
— Congress (@INCIndia) July 17, 2025
پولیس حکام نے بتایا کہ کُل پانچ مسلح افراد تھے جن میں چار اسپتال کے اندر داخل ہوئے اور ایک باہر گاڑی میں ساتھیوں کا انتظار کرتا رہا۔
واقعے سے مریض، ان کے اہل خانہ، عملہ نرسیں اور ڈاکٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ چندن مشرا پر کئی گولیاں چلائیں گئیں، مقتول ایک خطرناک ریکارڈ یافتہ مجرم تھا اور اس کے خلاف ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ اسے مخالف گینگ کے ملزمان نے ہلاک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج میں گولی چلانے والوں کے چہرے موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی پولیس ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔