نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

لاہور: سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے جھوٹے دعوے کے کیس میں صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک اور مقدمے میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی، 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ آفتاب پھلروان کریں گے، کمیٹی میں 3 پولیس افسران سمیت آئی بی اور ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر طالبہ کی جعلی ماں سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش کرے گی، جے آئی ٹی ملزمہ کے اقدام سے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش کرے گی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی سارہ خان نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی ماں ظاہر کیا تھا، گلبرگ پولیس نے سارہ خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔