نجی اسپتال انتظامیہ نے مغل اعظم کی یاد تازہ کردی، لڑکے کو دیوار میں چنوا دیا!

کراچی: لانڈھی میں واقع نجی اسپتال کی انتظامیہ نے فلم مغل اعظم کی یاد تازہ کردی اور ملحقہ میڈیکل اسٹور میں ایک لڑکے کی موجودگی کے باوجود اینٹیں لگا کرد یوار چنوا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں پرائیویٹ اسپتال کی انتظامیہ نے شہرہ آفاق فلم مغل اعظم کی پھر سے یاد دلا دی، بادشاہ اکبر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملحقہ میڈیکل اسٹور میں لڑکے کی موجودگی کے باوجود دیورا چنوانا شروع کر دی۔

فارمیسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں فارمیسی کا کام حسب معمول جاری تھا کہ اس دوران اچانک سے مزدور آئے اوراینٹیں لگا کر دیوار کھڑی کرنا شروع کر دی۔ فارمیسی کی انتظامیہ نے بتایا کہ نجی اسپتال کی انتظامیہ کچھ دنوں سے تنگ کر رہی تھی۔

اس سے پہلے ایک گرل لگا کر فارمیسی کا راستہ بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اس سے بھی بات نہیں بنی تو ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے آج دیوار اٹھا کر فارمیسی کو بند کرنا شروع کر دیا۔

اس طرح یوں اچانک مزدوروں کو لا کر دیوار اٹھانے کے اقدام سے فارمیسی انتظامیہ میں سے ایک شخص کا کزن میڈیکل اسٹور کے اندر پھنس گیا ہے، انھوں نے اعلیٰ حکام سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔