پریانکا چوپڑا کو بھارت چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا؟

پرینکا چوپڑا نے اپنی نئی ہالی وڈ فلم کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کو بھارت چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کے انکشافات کے بعد کنگنا رناوت نے بھی ان کے حق میں بیان دیا ہے اور کرن جوہر کو پریانکا کے فلم انڈسٹری سے آؤٹ ہونے کی وجہ قرار دیا۔

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ چھوڑنا پڑا کیونکہ لوگ اس کے خلاف متحد ہوگئے تھے اسے زدوکوب کیا گیا اور فلم انڈسٹری سے ہی نکال دیا گیاا جس کے باعث وہ بھارت چھوڑنے پر مجبور ہوئی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ’ہر کوئی جانتا ہے کہ پریانکا پر کرن جوہر نے پابندی لگوائی تھی۔‘

کنگنا رناوت نے لکھا کہ شاہ رخ سے دوستی کی وجہ سے پریانکا چوپڑا اور کرن جوہر میں ہمیشہ جھگڑا رہا اور فلم مافیا ہمیشہ کمزور لوگوں کی تلاش میں رہتی ہے جو انہیں پریانکا چوپڑا میں دکھائی دیا اور اداکارہ کو ہراساں کرکے اس مقام تک لے آئے وہ بھات چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔

کنگنا نے لکھا کہ اس حاسد شخص کرن جوہر کا فلم انڈسٹری کی ثقافت اور ماحول کو خراب کرنے پر محاسبہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور کنگنا رناوت نے 2008 میں فلم ’فیشن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔